صوبائی حکومت اور چند بیورکریٹس تعلیم اور اساتذہ دشمنی پر تلے ہوئے ہیں، گورنمنٹ ٹیچرز آئینی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن آئینی بلوچستان کے اساتذہ کی تادمرگ بھوک ہڑتال 28ویں روز بھی جاری رہا،اساتذہ کی حالت تسلی بخش نہیں،عنایت اللہ کاکڑ،منظوربلوچ،سعید ناصر سول ہسپتال میں زیر علاج حکومتی بے حسی کی انتہا اساتذہ وعوامی حلقوں میں شدید اشتعال وغصہ ،اساتذہ رہنماﺅں قادر بخش رئیسانی ،کلیم اللہ ریکی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت اور چند بیورکریٹس تعلیم اور اساتذہ دشمنی پر تلے ہوئے ہیں ،اساتذہ اپنے جائز اور تسلیم شدہ مطالبات جن کے باقاعدہ منٹس جاری کئے جاچکے ہیں پر عملدرآمد چاہتے ہیں،بارہا دروغ گوئی پر مبنی یقین دہانی کرانے کے باوجود تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں ،جونیئر کیڈرز کے اساتذہ کو ملک کے دیگر صوبوں بشمول وفاق وآزاد کشمیر کے طرز پر فوری طورپر ایگریڈ کئے جائیں ،انہوں نے کہاہے کہ تادمر گ بھوک ہڑتالی اساتذہ قائدین کی صحت دن بدن بگڑتی جارہی ہے ،صوبائی حکومت کو کوئی پرواہ ہی نہیں جو اساتذہ وتعلیم دشمنی کیساتھ ساتھ بے حسی،ہٹ دھرمی اور سنگدلی کی انتہا ہے ،بلوچستان دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں کوئی حکومتی اور سرکاری سرپرستی میں اساتذہ کا استحصال کرکے نظام تعلیم کو تباہی کی جانب دھکیلا جارہاہے ،جوکہ دانشمندی نہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں ،اساتذہ کے جائز مطالبات کو سیاسی جماعتوں آل ملازمین ،اساتذہ وٹریڈ یونینز ،فیڈریشنز ،وکلاءوتاجر تنظیموں سمیت سول سوسائٹی کی بھر پور حمایت حاصل ہے جو خوش آئند اور لائق تحسین ہے ،اساتذہ اپنے مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے اور نہ ہی اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے ہٹیں گے ،صوبائی حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ خدانخواستہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی،دریں اثناءاساتذہ مطالبات کے حق اور حمایت میں آج ٹھیک 12بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا ،اساتذ وآل ملازمین ،سیاسی پارٹیوں ،وکلاءسول سوسائٹی سے تعلق رکھنے واے اسٹیک ہولڈرز شرکت کرینگے،ضلع کوئٹہ کے اور کوئٹہ میں موجود تمام اساتذہ کرام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 11بجے تک بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ جائیں ۔


