بھارتی فوڈ آئٹمز لانے کی اجازت کےلئے عالمی ایجنسیوں نے رابطہ کیا ہے،مفتاح اسماعیل
اسلام آباد (انتخاب نیوز )وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا ہے کہ بھارت سے فوڈ آئٹمز لانے کی اجازت کے لیے ایک سے زائد عالمی ایجنسیوں نے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔یہ بات وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ایجنسیوں نے زمینی راستے سے بھارت سے فوڈ ا?ئٹمز لانے کی اجازت مانگی ہے۔وفاقی وزیرِ خزانہ نے مزید کہا ہے کہ اس معاملے پر حکومت اپنے اتحادیوں اور اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی۔مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت سپلائی کی کمی کی بنیاد پر فوڈ ا?ئٹمز منگوانے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔
Load/Hide Comments


