آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی، اسٹیٹ بینک
اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول۔ اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے۔آئی ایم ایف بورڈ نے ساتواں اور آٹھواں جائزہ مکمل ہونے پر قسط جاری کی ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے موصول شدہ رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
Load/Hide Comments


