اوستہ محمد، پی ٹی سی ایل سمیت دیگر موبائل کمپنیوں کے نیٹ ورکس بند
اوستہ محمد (انتخاب نیوز) اوستہ محمد کے عوام سے فون کی سہولت بھی چھن گئی۔ پی ٹی سی ایل اوستہ محمد اور دیگر فرنچائز کی ملی بھگت سے شہر میں تمام نیٹ ورکس بند کردیے گئے یو فون ،جاز ،ٹیلی نار اور زونگ نے پیکچز کی مد میں عوام کے لاکھوں روپے ہڑپ کر لیے جس سے عوام شدید کوفت کا شکار ایک تو حالیہ شدید طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال میں عوام پریشان ہیں دوسری جانب نیٹ ورکس بند کرکے عوام کو سوچی سمجھی سازش کے تحت رابطوں سے محروم رکھا جا رہا ہے جس عوام شدید اضطراب کا شکار ہے عوام الناس نے ڈی سی جعفرآباد سے اپیل کی ہے کہ فوری ایکشن لے کر نیٹ ورکس کو بحال کرایا جائے ۔ کیونکہ زمینی راستے تو بند ہیں لیکن ساتھ فون کی سہولت بند کر دیا گیا لوگ سخت پریشان ہیں۔
Load/Hide Comments


