نادرا خضدار کی کمال مہارت، شناختی کارڈ میں مرد کو عورت بنادیا

نادرا خضدار کی کمال مہارت، شناختی کارڈ میں جنس تبدیل کرکے مذکر کو مٶنث بنادی۔ اپنی غلطی کو شہری کی غلطی قرار دیکر شناختی ہی بلاک کر دیٸے تفصیلات کے مطابق خضدار کے شہری دیدار احمد کی شناختی نمبر5120154028174 میں جنس کے خانہ میں نادرا نے خاتون لکھ دیا، جب شہری نے اپنی شریک حیات کی شناختی کارڈ بنوانے کیلٸے درخوست دی تو جواب ملا کہ آپ تو ہمارے ریکارڈ میں خود عورت ہو تو پھر بیوی چہ معنی دارد۔ دیدار احمد نے "انتخاب” کو بتایا کہ خضدار نادرا نے اپنی کو تسلیم کرنے کے بجاٸے ان کی غلطی قرار دیکر پہلے تو ان کی خوب تضحیق کی گٸی اور پھر کہاکہ ہم نے آپ کی  شناختی کارڈ کو بلاک کیا ہے اب میں حیران کیا کروں

اپنا تبصرہ بھیجیں