‘انتخاب یا انقلاب، کارکنان آخری مرحلے کی تیاری کریں’،پی ٹی آئی

اسلام آ باد(انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جن ڈونرز نے پی ٹی آئی کو فنڈز دیئے انکو ایف آئی اے کے نوٹسز بھیجے جارہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک طرف امپورٹڈ حکومت کے چمچے چیخ رہے ہیں سیلاب آ گیا ہے سیاست نہ کریں اور دوسری طرف جن ڈونرز نے پی ٹی آئی کو 10 ہزار روپے بھی فنڈ کیا ہے ان کو ایف آئی اے کے نوٹسز بھیجے جا رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت میں عمران خان کو نااہل قرار دینے کی خواہش مچل رہی ہے، انتخاب یا انقلاب، کارکنان آخری مرحلے کی تیاری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں