سیلاب متاثرین کی بحالی اور طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی پیکج دیا جائے، پیرا میڈیکس بلوچستان
بولان (انتخاب نیوز) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی بلوچستان کے صوبائی صدر عبد السلام زہری، جنرل سیکرٹری محمد طاہر ہوتک نے بلوچستان کے سیلاب کے بعد آفت زدہ قرار دئیے گئے پانچ اضلاع کے دورے شروع کردئے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ضلع کچھی کا سب سے پہلے دورا کیا جہاں ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر پہنچنے پر پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن ضلع کچھی کے جنرل سیکرٹری بشکل خان سومرو،فضل محمد باروزئی،محمد اختر رند، عبدالفتح مستوئی،نزیر احمد بھنگر اور دیگر نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پر پیرا میڈیکس کچھی کے بشکل سومرو اور دیگر عہدیداروں نے انہیں حالیہ شدید بارشوں کے بعد پیرا میڈیکس کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات اور درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آفت زدہ ضلع کچھی میں سیلاب کے دوران جہاں پیرا میڈیکس سیلاب متاثرین کی بحالی اور انہیں طبی سہولیات کی فراہمی میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا پیرا میڈیکس سیلابی ریلوں کے دوران بھی اپنے فرائض بخوبی نبھاکر دوردراز کے متاثرہ علاقوں میں جاکر سیلاب متاثرین کو طبی امداد فراہم کرتے رہیں اور محکمہ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس میں انکا بھرپور رول رہا ہے دوسری جانب سے سیلاب سے ضلع کے پیرا میڈیکس بھی بہت زیادہ متاثر ہیں تباہ کن بارشوں سے انکے گھروں کی چار دیواری اور کچے مکانات بھی منہدم ہوچکے ہیں اور خستہ حالت میں ہیں باوجود اس حالت میں پیرا میڈیکس عوامی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں ہوئے ہیں صوبائی صدر عبد السلام زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے پیرا میڈیکس کے مسائل سے آگاہ ہیں حکومت کی جانب سے آفت زدہ قرار دیئے گئے اضلاع کا دورے کرنا کا مقصد بھی مزکورہ اضلاع کے ساتھیوں سے ملاقات کرکے انکی کاوشوں کو سراہنا ہے اور انکے مسائل کے حل کیلئے بالا حکام کو آگاہ کرنا مقصود ہے حالیہ سیلاب سے جہاں صوبہ مکمل بری طرح متاثر ہوا لیکن کچھی بولان سمیت دیگر آفت زدہ اضلاع میں وسیع پیمانے پر تبائی ہوئی ہے اس کھٹن گھڑی میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن خدمت اور انہیں مشکل وقت میں طبی امداد کی سہولیات فراہم کرنے والے پیرا میڈیکس کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات ایک کرکے سیلاب زدہ عوام کی دکھوں کا مداوا کیا اور انہیں صحت کی سروسز فراہم کیں صوبائی حکومت پیرا میڈیکس کیلئے الگ خصوصی پیکج کا اعلان کرے تاکہ انکی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو۔


