تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ سندھ
سکھر (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے سکھر فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ ے کے دوران متاثرین کیساتھ ملاقات کی اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان سندھ میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے سندھ کے مختلف علاقوں کے دورے کے حوالے سے سکھر پہنچے سکھر ائیر پورٹ پہنچنے پر پی ٹی آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مبین خان جتوئی نے انکا استقبال کیا۔ اس موقع پر عمران خان خان کیساتھ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، پی ٹی رہنما علی زیدی و دیگر موجود تھے ، سکھر پہنچے پر انہوں نے پی ٹی آئی ضلع سکھر کی جانب سے بی ایڈ کالج سکھر میں قائم مرکزی فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین کیساتھ ملاقات کر کے انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور متاثرین کیساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا ۔


