جے آئی ٹی کے بلانے پر بھی عمران خان دہشت گردی مقدمے میں شامل تفتیش نہیں ہوئے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دہشت گردی کے مقدمے میں اب تک شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ عمران خان کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے آج دن 3 بجے تھانہ مارگلہ میں طلب کیا تھا، عمران خان نے 12 ستمبر تک انسداد دہشت گردی کی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ عمران خان کی عدم حاضری پر پولیس مو¿قف کے ساتھ چالان عدالت میں جمع کرائے گی۔ عمران خان کو جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا نوٹس ان کے سیکورٹی افسر ایس پی راجہ طاہر کے ذریعے بھجوایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں