وڈھ،لورالائی میں فائرنگ سے 2 افراد قتل، موسیٰ خیل میں ہیضے سے 12 سالہ لڑکی جاں بحق
وڈھ (انتخاب نیوز) کلی صالح محمد روڈ پر باراتیوں پر فائرنگ سے گورنمنٹ انٹر کالج وڈھ کے طالب علم نوجوان یاسر احمد مینگل موقع پر جاں بحق جبکہ عنایت اللہ شیخ شدید زخمی۔ لاش اور زخمی کو وڈھ ہسپتال منتقل کردیا۔ طبی امداد کے بعد زخمی کو خضدار ہسپتال منتقل کردیا لاش ورثا کے حوالے۔ دریں اثناء بلوچستان کے ضلع لورالائی کے کٹوی موڑ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز لورالائی میں کوئٹہ روڈ کٹوی موڑ کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے حسین ساکن کلی لغئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایاجارہاہے۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہیضے کی وباء پھوٹ پڑی ہیضے سے 12سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ متعدد افراد متاثر ہیں۔علاقے کے مکین مولوی سعد اللہ زمری کے مطابق بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہیضے کی وباء نے خوفناک شکل اختیار کیاہے اب تک سینکڑوں افراد اس وباء کاشکار ہے جبکہ گزشتہ رو ز12سالہ لڑکی جو کلی سین مندوزئی کی رہائشی ہے جان کی بازی ہار گئی ہے مذکورہ علاقے میں صحت سہولیات اور ملازمین کافقدان ہے۔


