ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

دبئی (انتخاب نیوز) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سری لنکا نے پاکستان کا 122 رنز کا ہدف 17 اووز میں 5 وکٹوں پر پورا کرلیا، پاتھم نسنکا 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ سری لنکن بولرز کے سامنے قومی بیٹرز جم کر نہ کھیل سکے، پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بابر اعظم 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ محمد نواز 26 محمد رضوان 14 فخر زمان اور افتخار 13،13 اور خوشدل شاہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا نے 3 جبکہ مادوشان اور ٹھیکشانا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں