ترکیہ، دوسرے روز بھی آتشزدگی، 1000سے زائد افراد کا انخلاء

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے جنوبی علاقے میں واقع جنگلات میں دوسرے روز بھی آتشزدگی جاری ہے، ایک ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ضلع گلنار ساحلی صوبے مرسین کا علاقہ ہے جہاں آتشزدگی ہوئی اور تیز ہوا کی وجہ سے ملحقہ ضلع سلیف کے میں بھی پھیل گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے بتایاکہ آگ بجھانے والے 29 ہیلی کاپٹر، 11 طیارے اور 850 افراد آگ پر قابو پانے کے آپریشن میں شامل ہیں۔سیکڑوں گھر اور دو ہوٹلوں کو آتشزدگی کے خطرے کے پیش نظر خالی کروا لیا گیا تھا۔آگ میں جھلس کر زخمی ہونے والے 7 افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں