ملکہ کا انتقال دنیا بھر کے لوگوں کے لیے دکھ کا باعث ہے، ملالہ یوسفزئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) نوبل انعام یافتہ وادی سوات کی بیٹی، ملالہ یوسف زئی کی جانب سے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملالہ یوسفزئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ملکہ الزبتھ کے ساتھ ملاقات کی ایک یادگار تصویر شیئر کی گئی ہے۔ملالہ یوسفزئی کا اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہنا تھا کہ ملکہ کا انتقال دنیا بھر کے لوگوں کے لیے دکھ کا باعث ہے، ملکہ بہت سی ایسی نوجوان خواتین کے لیے ایک بہترین مثال تھیں جو باوقار طریقے سے لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے آگے بڑھنے کا خواب دیکھتی ہیں، میری دعا ہے کہ وہ نسلوں کے لیے مشعل راہ بنی رہیں۔واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم گزشتہ روز 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں، متوقع طور پر کہ ان کی آخری رسومات کی ادائیگی دو ہفتوں کے اندر ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں