محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ، بارشوں کا سلسلہ آج سے 14ستمبر تک جاری رہے گا۔ مغربی ہواو¿ں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا،اگلے 5روز کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ،اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، جہلم ،لاہور ، گوجرانوالہ ،فیصل آباد، چترال ،سوات، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان میں بارش کا امکان ہے، جبکہ 13 سے 14 ستمبر کےدوران تھرپارکر،سانگھڑ، میرپور خاص، ٹھٹھہ میں بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، گلیات، مری اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں