نیشنل فلڈ ریسپانس نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کم قیمت مکانات فراہم کرنے کیلئے تجاویز پر غور شروع کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل فلڈ ریسپانس نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کم قیمت مکانات فراہم کرنے کیلئے تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے۔نیشنل فلڈ رسپانس کے ترجمان نے بتایا کہ تیارکم قیمت مکانات کے مختلف ڈیزائنزپربھی غور کیا جا رہا ہے،تیار گھروں کی فراہمی سے متاثرہ افراد کو جلد از جلد ان گھروں میں منتقل کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ گھر بار سے محروم سیلاب متاثرین کو چھت کی فراہمی پہلی ترجیح ہوگی،سیلاب میں گھر سے محروم ہونیوالوں کو کم لاگت ہاو¿سنگ فراہم کی جائے گی۔خیال رہے کہ نیشنل فلڈ ریسپانس کے قیام کا بنیادی مقصد ان لوگوں کو پناہ فراہم کرنا ہے جو حالیہ سیلاب کی وجہ سے اپنے گھر کھو چکے ہیں۔فوری اور کم لاگت کے مکانات فراہم کرنے کیلئے ایک تفصیلی سروے اور ردعمل کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں