بسیمہ، بلا جواز تبادلوں کیخلاف گونمنٹ ٹیچرز یونین کی احتجاجی ریلی

بسیمہ (انتخاب نیوز) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن واشک کے ضلعی صدر عبدالمالک عیسی زئی کے سربراہی میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن واشک کے طرف سے اساتذہ کے بلا وجہ ٹرانسفر کے خلاف احتجاجی ریلی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بسیمہ سے نکالی گئی احتجاجی مظاہرہ میں شریک اساتذہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے خلاف نعرے درج تھے احتجاجی ریلی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بسیمہ سے ہوتے ہوئے مختلف شاہراہوں سے گزر کر اسسٹنٹ کمیشنر کے آفیس میں بابو عبدالمجید کو احتجاجی شیڈول کے یاداشت پیش کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر سے ہوتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحئی بلوچ کو احتجاجی شیڈول کا یاداشت پیش کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرہ میں کثیر تعداد میں اساتذہ شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ جلد از جلد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو معطل کرکے اساتذہ کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں