لاہور، شوہر کے سامنے بیوی کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیفنس سی میں دو ملزمان نے گن پوائنٹ پر شوہر سامنے بیوی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا،مقدمہ درج، ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے۔ڈیفنس سی میں گن پوائنٹ پر شوہر سامنے بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،متاثرہ خاتون کے شوہر ندیم امانت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا،ایف آئی آر کے مطابق باووالا میں دوافراد گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوئے۔سفاک درندوں نے اسلحہ کے زور پر میاں بیوی پراسلحہ تان لیا جبکہ ملزمان نے شوہر کے سامنے اسلحہ کے زور پر اس کی بیوی کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں