پاکستان سیلاب کو بطور ایمرجنسی ایجنڈا شامل کیا جائے ،صادق سنجرانی کا آئی پی یو کے صدر کے نام خط
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گلوبل وارمنگ کے پاکستان پر اثرات کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا،پاکستان کی جانب سے انٹر پارلیمنٹری یونین کے آئندہ اجلاس میں سیلابی صورتِ حال زیرِ غور لانے کی درخواست کی گئی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے آئی پی یو کے صدر دوآرتے پاشیکو کے نام خط لکھ دیا.خط کے متن کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے 33ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں، 1400افراد اس سے جاں بحق ہوئے اور تقریبا ایک تہائی ملک ڈوبا ہوا ہے،چیئرمین سینیٹ کے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے 12 لاکھ گھر تباہ ہوئے اور 10 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان گرین ہاو¿س گیس میں1 فیصد سے بھی کم کا حصے دار ہے،انہوں نے درخواست کی ہے کہ آئندہ آئی پی یو کے اجلاس میں سیلاب کو بطور ایمرجنسی ایجنڈا آئٹم شامل کیا جائے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ہم آئی پی یو کے رکن ممالک کے اجلاس سے ہی امداد اور بحالی کی درخواست کر سکتے ہیں چیئرمین سینیٹ نے خط میں اپیل کی ہے کہ آئی پی یو کے ممبرز کم کاربن خارج کرنے والے ممالک کو بچانے کے لیے اقدامات کریں۔


