جیڈا دفتر کی کراچی منتقلی کا فیصلہ واپس لیا جائے، جماعت اسلامی گوادر

گوادر (انتخاب نیوز) جماعت اسلامی جیڈا کے دفتر کی کراچی منتقلی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، جماعت اسلامی ضلع گوادر کے رہنماؤں مولانا لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی ضلع گوادر سعید احمد بلوچ، نائب امیر ماسٹر عبدالمجید، نائب امیر امام دلوش، سیکرٹری جنرل اور امیر جماعت اسلامی گوادر شہر و کونسلر بلدیہ گوادر شکیل کے ڈی نے جیڈا کے آفس کی گوادر سے کراچی منتقلی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ گوادر کا کوئی آفس اب دوسرے مقام پر منتقل نہیں ہونے دینگے، گوادر میں جیڈا کے ملازمین پھر کہاں جائیں گے، خاص کر کنٹریکٹ ملازمین۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے جیڈا کے آفس کی منتقلی کا خیال دل سے نکال دیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ بلوچستان کے تمام محکموں کے دفاتر گوادر میں کھولے جائیں تاکہ گوادر کے نوجوانوں کو نوکریاں مل سکیں۔ جیڈا کے آفس کی کراچی منتقلی بدنیتی اور گوادر کے ساتھ دھوکا ہوگا۔ جماعت اسلامی اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں