عمران خان کی زبان پھسل گئی، آٹا سو روپے لیٹر بتا دیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زبان پھسل گئی ،کہیں لیٹر اور کلو کا فرق بھول گئے تو کہیں ڈیزل کی قیمتوں میں گڑ بڑ کر بیٹھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے آج کے ویڈیو خطاب میں مختلف اشیاءکی قیمتوں کے اعداد و شمار تو خوب بتائے تاہم لیٹر اور کلو میں فرق بھول گئے ، موجودہ حکومت کا اپنے دور حکومت سے موازنہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کے دور میں آٹا 50 روپے فی کلو تھا لیکن آج کراچی میں آٹا سو روپے لیٹر ہوگیا ہے۔ عمران خان اپنے خطاب میں ڈیزل کی قیمتوں میں بھی گڑ بڑ کر بیٹھے، اپنے دورِ حکومت اور موجودہ دورِ حکومت میں ڈیزل کی ایک ہی قیمت بتا کر کہا کہ آج ڈیزل سو روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں