عثمان بزدار کے مبینہ فرنٹ مین کا ملکی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ

لاہور (انتخاب نیوز) تونسہ میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے 8 رکنی بزدار گینگ کی خزانے میں لوٹ مارسامنے آگئی۔ تونسہ کو محفوظ بنانے کے لئے سپربند میں کروڑوں کی کرپشن بے نقاب ہوگئی ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ عثمان بزدار کے مبینہ فرنٹ مین عظیم بلوچ کا ملکی خزانے کوکروڑوں کاٹیکہ لگایا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے مبینہ فرنٹ مین سابق ایس ڈی او ڈیرہ غازی خان عظیم خان بلوچ سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کے 8 رکنی بزدار گینگ نے پتھر خریدنے کی مد میں ملکی خزانے کو 13 کروڑ 94 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تونسہ کے سپر بند کے لئے پتھر کا ایک ٹھیکہ ایک کمپنی کو دیا گیا جس کا سپربند سے فاصلہ 45 کلومیٹر دور تھا، تاہم مالی فائدہ اٹھانے کے لئے پتھر کا ٹھیکہ اس کمپنی سے واپس لے لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سپر بند کے لئے پتھر کا ٹھیکا ایسی کمپنی کو دیا گیا جس کا فاصلہ بند سے 137 کلو میٹر دور تھا، اور اس طرح مالی فائدے کے لئے 137 کلومیٹر دور والی کمپنی کو ٹھیکا دے کر لاگت کا تخمینہ بڑھا دیا گیا، اور پتھر کی فراہمی کا فاصلہ بڑھا کر ملکی خزانے سے کروڑوں روپے کی خورد برد کی گئی۔اینٹی کرپشن نے ملکی خزانہ لوٹنے والے بزدار گینگ کے ارکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،مقدمہ اطلاعات کی بنیاد پر سابق ایس ڈی او ڈی جی خان عظیم خان بلوچ اوردیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اور مقدمے میں عظیم بلوچ کا پنجاب کی اہم شخصیت سے بھی تعلق کا ذکر ہے۔جب کہ متعلقہ ٹھیکیدار ،سابقہ چیف انجینئر ایریگیشن ڈی جی خان، سپریٹنڈنٹ انجینئر اور دیگر ذمہ داران کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں