تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں زلزلہ، 6.6 شدت ریکارڈ

تائیوان (مانیٹرنگ ڈیسک) تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز ٹائیٹنگ کاﺅنٹی میں 7.3 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے معمولی جھٹکے تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں بھی محسوس کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں