فائل راوئنڈ کی تیاریاں، عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فائنل کال کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے عمران خان کی سینیر قیادت سے مشاورت جاری ہے۔پنجاب کی قیادت سے عمران خان فائل راوئنڈ کے لئے اہم مشاورت کریں گے جبکہ تحریک انصاف پنجاب کی قیادت عمران خان کو تیاریوں کے حوالے سے بریفننگ دے گی۔ اسکے علاوہ اجلاس میں سیلاب کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گی۔یاد رہے کہ چارسدہ میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں سپر پاور کی غلامی نہیں کرنی ہے لہذا چارسدہ کے عوام آپ نے حقیقی آزادی کیلئے میرا ساتھ دینا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے خوف میں آکر کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی ہے، ہم نے ملک کی خارجہ پالیسی کو آزاد بنانا ہے اور ہم فیصلے پاکستانی عوام کے مفادات کیلئے کرینگے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک سازش کےتحت امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی، امریکا چاہتا تھا کہ ایسا حکمران آئے جب حکم کریں تو جوتے پالش کریں جبکہ امریکا چاہتا تھا کہ وہ حکمران ا?ئیں جو دنیا میں بھکاریوں کی طرح گھومیں اور شہباز شریف نے بھی کہا مانگنے نہیں آیا لیکن مجبوری ہے۔


