بلوچستان مختلف ٹریفک حادثات میں بچہ سمیت 5افراد جاں بحق25زخمی

تفتان : ماشکیل بگ کے علاقے میں دو مسافر گاڑیوں میں تصادم شیر خور بچہ سمیت تین افراد جاں بحق 25 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقہ ماشکیل بگ کے مقام دو ڈبل کیبن مسافر گاڑیوں میں تصادم سے 28 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے تمام زخمیوں کو ماشکیل ہسپتال منتقل کردیا گیا جس میں 11 شدید زخمیوں کو دالبندین ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا شدید زخمیوں میں عزت اللہ،نواز گل،رحمان خان،عارث،فضل محمد، احمد، جلندر، فہیم، جاوید،عبد الرحیم،آمنہ،رحمن، مہتاب،عائشہ،مریضہ ودیگر شامل تھے جنھیں دالبندین ہسپتال میں طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا ذرائع کے مطابق تمام جان بحق اور زخمیوں کے تعلق افغانستان سے ہیں جو غیر قانونی طور پر سفر کررہے تھے۔دوسری جانب پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ یک مچھ کے قریب ٹریفک حادثہ دو افراد جاںبحق ہوگئے ہسپتال ذرائع کے مطابق یک مچ کے قریب شاہراہ پر بس اور ایرانی زمباد گاڑی میں تصادم زمباد میں سوار صدیق اللہ ولد آغا محمد، محمد نادر ولد غیص اللہ موقع پر ہی جان بحق ہوگئے مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں