وزیراعظم کا مہنگائی پر نوٹس، پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بلا لیا

وزیراعظم عمران خان نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کی صورتحال پر نوٹس لیتے ہوئے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت بلائے گئے اجلاس میں وزراء اور چیف سیکرٹریز شریک ہونگے، اجلاس میں وزیراعظم کو مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں شرکاء کی جانب سے وزیراعظم کو مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آرڈیننس کے ثمرات سے بھی آگاہی دی جائے گی۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق ہدایات بھی دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں