سیلاب زدہ علاقوں میں کی صورتحال پر این ایف آر سی سی کا جائزہ اجلاس
اسلام آباد (انتخاب نیوز) نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر ”این ایف آر سی سی“ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ منعقدہ اجلاس میں فورم کو تازہ ترین صورتحال اور سیلاب کے انسانی جانوں، مویشیوں اور انفرا اسٹرکچر پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نیشنل کوآرڈینیٹر نے فورم کو سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اپنے حالیہ دورے اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے فضائی جائزے سمیت اہم امور سے متعلق آگاہ کیا۔ فورم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حالیہ سیلاب میں ہونے والے نقصانات ماضی کی تمام قدرتی آفات کے نقصانات سے کئی گنا زیادہ ہیں۔ حالیہ بارشوں سے سندھ، بلوچستان، پنجاب کے علاقے شدید متاثر ہوئے۔
Load/Hide Comments


