ٹرین آپریشن بحال نہ ہوسکا،ملک بھر میں ٹرینوں کی بکنگ کا عمل ایک مرتبہ پھر بند

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ریلوے حکام نے آن لائن سمیت ریزرویشن دفاتر عملہ کو 22 ستمبر تک کسی بھی ٹرین کی بکنگ نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ ریلوے حکام سیلاب کے باعث معطل ٹرین آپریشن کی بحالی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکے اور ملک بھر میں ٹرینوں کی بکنگ کا عمل ایک مرتبہ پھر بند کردیا گیا۔ریلوے حکام کی جانب سے ملک بھر میں ٹرینوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں میں آن لائن سمیت ریزرویشن دفاتر عملہ کو 22 ستمبر تک کسی بھی ٹرین کی بکنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں