پشین، محکمہ خوراک کے گودام میں گندم کی ہزاروں بوریاں خراب، تعفن اٹھنے لگا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشین بند روڈ پر واقع سرکاری فوڈ گودام میں ہزاروں بوریاں گندم مکمل طور پر خراب ہوگئی ہیں جس سے شدید تعفن اٹھنے لگا ہے۔ شہر میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں دن بدن آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں لیکن حکومتی عدم توجہ کے باعث فوڈ گودام میں ہزاروں بوریاں آسمان تلے خراب ہوچکی ہیں، خراب شدہ ناقص گندم میں مبینہ طور پر چاول کی ساری اور مٹی وغیرہ شامل کیا گیا ہے، شدید تعفن میں فوڈ گودام کے قریب سے گزرنا شہریوں کیلئے وبال بن گیا ہے۔ شہریوں نے محکمہ خوراک سے پشین کے فوڈ گودام میں موجود ناقص، مضر صحت اور ملاوٹ شدہ گندم کیخلاف انکوائری ٹیم تشکیل دینے اور اسٹاک شدہ گندم کی ترسیل کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں