بلوچستان کے چار اضلاع کی 11یونین کونسلوں کے 65 وارڈز میں پولنگ 27 ستمبر کو ہوگی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے چار اضلاع کی 11یونین کونسلوں کی 65 وارڈز میں پولنگ 27ستمبر 2022 کو ہوگی،پولنگ کاعمل صبح 8بجے شروع ہوکر بغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہے گا،واضع رہے کہ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے ان وارڈز میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 28اگست 2022کی تاریخ مقرر کی تھی،تاہم سیلاب اور بارشوں کے باعث ان حلقوں میں پولنگ کے عمل کو موخر کردیاگیا تھا جہاں پر اب پولنگ 27ستمبر 2022کو ہوگی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے جن چار اضلاع میں پولنگ ہوگی ان میں ضلع موسی خیل کی چار یونین کونسلوں کی 30وارڈز، ضلع دکی کی دو یونین کونسلوں کی12وارڈز،ضلع مستونگ کی چار یونین کونسلوں کی 22 وارڈز جبکہ لورالائی کی ایک یونین کونسل کی ایک وارڈ میں 27ستمبر 2022کو پولنگ ہوگی اس سلسلے میں تمام حلقوں میں مجموعی طورپر 67پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں