پاکستان کے کسی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق تاثر غلط ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) دفتر خارجہ نے پاکستان کے کسی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق تاثر کو مسترد کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک غیر ملکی این جی او نے زیر بحث دورے کا اہتمام کیا جو پاکستان میں موجود نہیں، پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مو¿قف واضح اور غیر مبہم ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، مسئلہ فلسطین کا یواین اور او آئی سی کی قرار دادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔ اقوام متحدہ، او آئی سی قرار دادوں کے مطابق 1967ءسے قبل کی سرحدوں کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے، ایسی فلسطینی ریاست کے حامی ہیں جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں انصاف اور دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں