عمران خان نے عدالت سے غیر مشروط معافی نہیں مانگی، حامد خان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل حامد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے عدالت سے غیر مشروط معافی نہیں مانگی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان نے کہا کہ اگر عدالت کو لگتا ہےکہ کوئی ریڈ لائن کراس کی ہے تو اس کی معافی مانگنے کو تیار ہیں۔ عمران خان کے وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ غیر مشروط معافی کا مطلب توہین کا اقرار کرنا ہوتا ہے جب کہ عمران خان کا مو¿قف یہ ہے کہ انہوں نے توہینِ عدالت نہیں کی ، جو پہلے مو¿قف اپنایا تھا وہی مو¿قف ہے اور حلف نامہ بھی اسی پیرائے میں ہوگا۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے بھی اپنے دونوں جوابات میں یہی کہا ہےکہ عدالت کو مطمئن کرنا چاہتے ہیں کہ ہم نے کوئی توہین عدالت نہیں کی ، اگر عدالت محسوس کرتی ہے تو اس کی معذرت کرلیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں