بھارت،مسلمان ماں اوربیٹے پر ہندوانتہاپسندوں کابہیمانہ تشدد

دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان ماں اور بیٹے کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا اور برقع پہنی خاتون کا نقاب پھاڑ دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اپنی والدہ کے ساتھ جانے والے مسلمان لڑکے واجد علی کو ہندو انتہاپسند غنڈوں نے گھیر لیا اورڈنڈوں اور لاتوں سے بدترین تشدد کیا۔اپنے بیٹے کو ہندو انتہاپسند غنڈوں سے بچانے کے لئے دہائیاں دیتی ماں کو بھی نہیں بخشا گیا اور ان کو مجمع میں شامل ہندو انتہاپسند عورتوں نے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں