ٹوئٹر نے بھارت کے ہزاروں جھوٹےاکاونٹس بند کر دیے

سانفرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت روایتی اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا۔ جس کے باعث 24 اگست کو ٹوئٹر کو ہزاروں بھارتی اکاو¿نٹ بند کرنے پڑے۔امریکی یونیورسٹی اسٹین فورڈ بھارت کے جھوٹے ٹوئٹر اکاونٹس منظر عام پر لے آئی۔امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دلی میں کھولے گئےاکاو¿نٹ آپریٹرز خود کو کشمیری ظاہر کر کے ٹوئٹس کرتے تھے، جس سے پاکستان اور چین پر حملے کئے جاتے تھے۔تحقیق کے مطابق ٹوئٹس کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں امن کے جھوٹے دعوے بھی کئے گئے۔اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے علاوہ آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی کی بھی تحقیق میں ایسے حقائق سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں