خضدار، سی ٹی ڈی کا آپریشن ،دومشتبہ افراد ہلاک ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سی ٹی ڈی نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران حساس تنصیبات پر حملہ کرنے والے کالعدم تنظیم داعش کے انتہائی مطلوب مطیع اللہ عرف بسم اللہ سمیت دومشتبہ افراد کو ہلاک کر کے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق مذکورہمشتبہ افرادصوبہ سندھ کے شہر شہدادکوٹ سے خضدار ایک حساس تنصیب پر حملہ کرنے آرہے تھے اور سورگاز پہاڑی سلسلے میں انکو روکا گیا تاہم انھوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا۔مقابلے میں تاریکی کا فائدہ اٹھاتے والے تین مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لئے علاقے کا گھیرا کر لیا گیا۔ مقابلے میں ہلاک ہونے والے کالعدم تنظیم داعش کے مطلوب مطیع اللہ عرف بسم اللہ کا نام ریڈ بک میں شامل تھا اور اسکی سر کی قیمت ایک ملین روپے رکی گئی تھی۔ سی ٹی ڈی نےنیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں