سوراب،لیویز فورس کی کاروائی،چوری شدہ گاڈی برآمد

سوراب(نامہ نگارانتخاب )لیویز فورس سوراب کا ایک اور کامیابی کاروائی،مل مدرسہ کے ایریا سے چوری شدہ مزڈا گاڈی برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بروز ہفتہ ڈپٹی کمشنر سوراب جلال الدین خان کاکڑ کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالوہاب زہری،لیویز لائن انچارج رفیق زیب سمالانی،الطاف حسین و دیگر لیویز فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر سوراب لیویز کی مدرسہ ایریا میں کامیاب کارروائی۔ہفتے کی شب اسلح کے زور پر چوری شدہ مزڈا گاڈی(گاڈی نمبر 221-NAF)سامان سمیت برآمد جبکہ دوسری جانب ڈاکووں اور لیویز فورس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ مسلسل ایک گھنٹے تک جاری رہی جبکہ دوسری جانب پہاڑی ایریا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لیویز فورس کے مطابق ان ڈاکووں میں جمیل احمد سناڑی ولد عبدالمجید سناڑی،منظور احمد سناڑی ولد امیر بخش سناڑی،آصف ولد محمد ابراہیم سناڑی شامل ہیں بعدازاں لیویز فورس سوراب مزڈا گاڈی سمیت سامان لیویز تھانہ سوراب منتقل کر دیا ۔اس طرح کے کامیاب کاروائی پر عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سوراب جلال الدین خان کاکڑ کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں