خضدار نادرا دفتر کی توسیع کا فیصلہ، مرد و خواتین کیلئے الگ برانچز قائم کی جائیں گی

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار میں نادرآفس کو توسیع دینے کا فیصلہ،مردو خواتین کے لئے الگ الگ برانچزقائم کئے جائیں گے۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری اور ڈپٹی کمشنر خضدار محمد الیاس کبزئی کی ذاتی دلچسپی کے باعث خضدار میں نادراآفس کا توسیع ممکن ہوا۔تفصیلات کے مطابق خضدار نادراآفس میں شناختی کارڈبنوانے کے لئے شہریوں کے جم غفیر کو دیکھتے ہوئے اسے توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے ڈی جی نادرا سے خضدار نادرا فس میں شہریوں کو درپیش مسائل سے متعلق گفتگو اور انہیں نادرا آفس کو توسیع دینے کی ضرورت سے متعلق آگاہ کیا تھا۔اس متعلق آج ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے ڈسٹرکٹ سکریٹریٹ میں اپنی ضرورت کے دو روم برانچز خالی کرکے انہیں نادراآفس خضدار کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔ پیر کے روز ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے نادرا آفس کا دورہ کیا اس موقع پر نادرا آفس خضداربرانچ کے منیجر محمد عارف بلوچ انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل سینئر اسٹاف آفیسر ٹو ڈی سی محمد مراد گزوزئی نصیراحمدکھیازئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھاکہ خضدار میں نادرا آفس کی توسیع لازمی ہے شہریوں کے مشکلات کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نادرا آفس کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھے گی تاکہ خضدار میں شہریوں کو این آئی سی بنوانے میں سہولت ملے اور انہیں کافی انتظار کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس سے قبل نادرا آفس خضدار کے منیجر محمد عارف بلوچ نے ڈپٹی کمشنر خضدار سے ان کے آفس میں ملاقات کرکے انہیں تمام صورتحال سے آگاہ اور بعد ازاں انہیں آفس کا وزٹ کروایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں