قدوس بزنجو اور جام کمال کے درمیان سیزفائر، ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی روک دی

کوئٹہ (آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور جام کمال کے درمیان سیزفائر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی روک دی گئی ۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے لسبیلہ کو دوحصوں میں تقسیم کرنے سے متعلق نئے ضلع کانوٹیفکیشن واپس لینے اور سینئر صوبائی وزیر سردارصالح بھوتانی سے محکمہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کے درمیان لفاظی جنگ شروع ہوئی تھی ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کی سینیٹر ثمینہ زہری کے شوہر علی حسن زہری نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور سابق وزیراعلیٰ جام کمال کے درمیان اختلافات لفاظی جنگ کی سیز فائر کیلئے اہم کرداراداکیا جس پر دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے شرط رکھتے ہوئے کہاکہ جب تک وزیراعلیٰ بلوچستان ضلع لسبیلہ کی تقسیم سے متعلق نوٹیفکیشن واپس اور سینئر صوبائی وزیر سردارصالح بھوتانی سے محکمہ کا قلمدان واپس نہیں لیتے وہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کے ساتھ نہیں بیٹھیںگے دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال گزشتہ روز کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے سابق وزیراعلیٰ چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی سے ان کی والدہ اورہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اور صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ کے صاحبزادے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی ذرائع کے مطابق جام کمال نے ایک بارپھر وزیراعلیٰ کی کرسی پر آنکھیں جمالیں اور سیاسی ملاقاتیں شروع کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں