امریکا کا پاکستان کوایف 16 طیاروں کے پرزوں کی فروخت پر بھارتی اعتراض مسترد

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کو عالمی سطح پر ایک پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزوں کی فروخت پر پر اعتراض مسترد کردیا۔ واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے پر بھارتی اعتراض مسترد کردیا۔ امریکی وزیرخارجہ نے اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہ پاکستان کا ایف 16 پروگرام شدت پسندی سے نمٹنے کے لئے ہے۔ ذمہ داری ہے کہ جسے فوجی سامان فراہم کریں اسے مینٹیننس بھی دی جائے۔ پاکستان کے لئے ڈیل پہلے سے فراہم کردہ طیاروں کی دیکھ بھال کے لئے ہے۔ پاکستان کو نئے طیارے، سسٹم یا نیا اسلحہ فراہم نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاعی پروگرام ملک یا اس خطے میں تخریب کاری کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کومضبوط بناتا ہے۔ یہ کسی کے بھی مفاد میں نہیں کہ ان خطرات کو بڑھنے دیا جائے۔ دوستوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اختلافات سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ دنوں پاکستان کو ایف 16 طیاروں کا سامان اور آلات فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں