لاپتہ افراد کمیشن کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال کو بر طرف کیا جائے،سینیٹ میں قرارداد جمع

اسلام آباد :ارکان سینیٹ نے جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا،ارکان سینیٹ نے جاوید اقبال کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے لئے قرارداد جمع کرادی۔قرارداد پر چیف وہپ سینیٹر سلیم مانڈوی والا سمیت تمام جماعتوں کے ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ قرارداد میں کہاگیاکہ لاپتہ افراد کمیشن کا عہدہ ایک حساس عہدہ ہے، جس شخص پر جنسی ہراسانی کا الزام ہو وہ کمیشن کی سربراہی کیسے کر سکتا ہے۔قرارداد کے مطابق حکومت نے جاوید اقبال کے خلاف الزامات کے لئے پہلے ئی کمیشن بنا رکھا ہے۔قرار داد کے مطابق جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی چیئرمین شپ سے فوری طور پر ہٹایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں