ڈھاڈر، منشیات فروش خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار، کوہلو میں نوجوان کی خودکشی

بولان، کوہلو (انتخاب نیوز) ڈھاڈر پولیس کی کارروائی پندرہ کلو گرام پختہ چرس برآمد کرکے موٹر سائیکل سوارخاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈھاڈر ایس ایس پی کچھی محمد یوسف بھنگر کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی ایس ڈی پی او ڈھاڈر بلک شیر مری کی نگرانی میں ایس ایچ او ڈھاڈر نزیر احمد سیال نے اپنی ٹیم ایس آئی شوکت علی،اے ایس آئی علی نواز ابڑو، ہیڈ کانسٹیبل محمد شریف پہوڑ ،مولا بخش ابڑو، محمد سلیم ابڑو ممتاز احمد ابڑو،مقبول احمد کے ہمراہ نیشنل ہائی وے ڈھاڈر کے قریب دوران گشت چیکنگ کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل سوار شاہد علی ولد خدابخش، مسماة (ف) دختر خدابخش اقوام سرکی سکنہ جیکب آبااد سے دوران تلاشی 15 کلو گرام پختہ چرس کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا مزید کاروائی ڈھاڈر پولیس کررہی ہے۔ علاوہ ازیں کوہلو میں 14 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔ جمعرات کو کوہلو کے علاقے میر ہزار واڈھ کلی امیر خان میں 14سالہ لڑکے میر جان نے گھریلو نہ چاقی پر خود کشی کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں