کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 مشتبہ افراد ہلاک،2اہلکارزخمی

کراچی (انتخاب نیوز)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاو¿ن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں داعش کے 2مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کراچی میں سرجانی ٹاو¿ن کے علاقے تیسر ٹاو¿ن میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2مشتبہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا جو اسپتال منتقل کئے جانے کے دوران دم توڑ گئے۔فائرنگ سے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کے مطابق چھاپے کے دوران ایک خاتون اور ایک بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔ جس گھر میں چھاپہ مارا گیا اس کا ایک کمرا اب بھی بند ہے اور شبہ ہے کہ گھر کے اندر بارودی مواد موجود ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے دونوں سیکورٹی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں