ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 121دکانیں سیل کرکے47افراد کو گرفتارکرلیا

کوئٹہ:ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 121دکانیں سیل کرکے47افراد کو گرفتارکرلیاہے بلکہ 650افراد میں 7809000روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ(اے ڈی سی) وفوکل پرسن برائے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ثانیہ صافی کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کو برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری ہے اسپیشل مجسٹریٹس کی جانب سے گزشتہ روزمختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران121دکانوں کوسیل کرکے 47افراد کو گرفتارکرلیاگیاہے اس کے علاوہ 162گاڑیوں کے چالان بھی کئے گئے ہیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریپڈرسپانس ٹیم کی جانب سے 1103افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں 307کے سیمپلز لئے گئے اس کے علاوہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 650مستحقین میں 7809000روپے تقسیم کئے گئے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 24ہزار500روٹیاں تقسیم کی گئی بلکہ 200پیکس بھی مستحقین میں تقسیم کئے گئے ہیں۔


