کابل، تعلیمی مرکز میں خودکش حملے میں اموات 35 ہو گئیں

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل کے تعلیمی مرکز میں خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہو گئی۔اقوام متحدہ مشن کے مطابق خودکش دھماکے سے 82 افراد زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ خودکش حملہ گزشتہ روز ہزارہ اکثریتی علاقے کے تعلیمی ادارے میں کیا گیا تھا۔خودکش حملہ آور نے امتحانی ہال کے اندر دھماکا کیا تھا، دہشت گرد حملے کی ذمے داری ابھی کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔افغان حکومت نے تعلیمی ادارے کو خود کش حملے کا نشانہ بنانے کے واقعے کی شدید مذمت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں