رانا ثناء حد سے نہ بڑھیں ، پی ٹی آئی

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنماﺅںنے پارٹی چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کمپنی کی مشہوری کے لیے ہیں،عمران خان کی گرفتاری عوام کی ریڈ لائن ہے جس کا برملا اظہار بھی کیا جاتا ہے جس نے عمران خان کی گرفتاری کا شوق پورا کرنا ہے کر لے۔مرکزی رہنمافواد چوہدری نے کہا کہ اگر ہمیں نوٹس ملتا تو ہمارے وکیل پیش ہوجاتے نوٹس غلط پتے پر چلا گیا یا جو بھی ہوا ہم اسے دیکھ رہے ہیں۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا کہ حکومت کے اوسان خطا ہوچکے ہیں ان پر عمران خان کا خوف طاری ہے کیونکہ انہوں نے حکومت کو چاروں شانے چت کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی کوشش ہے کسی نہ کسی طریقے سے عمران خان کو گرفتار کیا جائے ،پہلے بھی گرفتاری کی کوشش کی گئی تو انہوں نے عوام کا غصہ بھی دیکھ لیا تھا۔عمران خان کی گرفتاری عوام کی ریڈ لائن ہے جس کا برملا اظہار بھی کیا جاتا ہے جس نے عمران خان کی گرفتاری کا شوق پورا کرنا ہے تو کرکے دیکھ لے۔مراد سعید نے کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں وہ حقیقی آزادی کی بات کررہے ہیں، جاتی امرا ءاور بلاول ہاﺅس بھی کراچی میں ہی ہے۔رانا ثنا اللہ خان کو کہتے ہیں ریڈ لائن کراس نہ کریں ، اگر ایسا ہوا تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پولیس سے بھی کہتا ہوں کہ یہ ایک سیاسی جنگ ہے وہ اس سیاسی جنگ کا حصہ نہ بنیں

اپنا تبصرہ بھیجیں