ریاست گجرات میں وزیراعلیٰ دہلی پر ریلی میں بوتل پھینک دی گئی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ میں دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال پر بوتل پھینک دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال پر ایک ریلی کے دوران نامعلوم شخص نے پانی کی بوتل پھینکی جو انہیں نہیں لگی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی کی جانب سے اس واقعے سے متعلق پولیس کو کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی اور نہ ہی کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اروند کیجریوال دو دن کے دورے پر گجرات آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں