اسلام آباد ہائیکورٹ،عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس خارج

اسلام آباد(انتخاب نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت شروع ہوگئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق محمود جہانگیری بینچ میں شامل ہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ہم نے آپ کا بیان حلفی پڑھا ہے، کچھ اور کہنا چاہتے ہیں؟بادی النظر میں یہ توہین عدالت تھی، تاہم عمران خان کے رویے پر عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر رہے ہیں، توہین عدالت کیسسز میں ہم بہت احتیاط کرتے ہیں، عمران خان کا ڈسٹرکٹ کورٹس جانا اور یہاں پر معافی مانگنا بہتر ہے، ہم تمام ججز نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کریں۔عدالت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس خارج کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں