کراچی، سرجانی ٹاﺅن میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، اسکول ٹیچر پر مقدمہ درج

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاﺅن خدا کی بستی میں اسکول ٹیچر کی طالبہ سے مبینہ زیادتی۔ اسکول ٹیچر کیخلاف مقدمہ متاثرہ بچی کے والدین کی مدعیت میں تھانہ سرجانی میں درج کرلیا گیا۔ اسکول ٹیچر باسط نے متاثرہ طالبہ کو پہلے ہوم ورک نہ کرنے پر نشہ آورچیز گھول کر پلائی، مبینہ ملزم باسط اسکول کی چھٹی ہونے پر بچی کو ایک پلاٹ میں لے گیا، پلاٹ میں مزید 4 اشخاص موجود تھے، جن میں سے ایک نے متاثرہ بچی کو نشے کا انجکشن لگایا، بچی کو نشے کا انجکشن لگانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، مقدمے کا متن۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم باسط کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ 14 سالہ طالبہ کا طبی معانئہ کرایا جارہا ہے، گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے، تفتیشی حکام۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسکول ٹیچر کو فیس کے پیسوں پر ٹارگٹ کیا گیا ہے جبکہ کئی بار بچی کی فیملی کی اسکول فیس کو لے کر ٹیچر کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔ پولیس نے شواہد کی بنیاد پر مقدمے کا اندراج کیا ہے یا پھر معاملہ کچھ اور ہے؟ کیا بچی کا میڈیکل چیک اپ کروایا گیا؟ کیا بچی کیساتھ زیادتی ثابت ہوئی ہے؟ یا لواحقین کے پریشر کرنے پر ٹیچر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا؟ مزید انکوائری کی جا رہی ہے بہت جلد تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا، گویا کہ ٹیچر واقعی گناہ گار ہے؟ یا پھر ٹیچر کو ٹارگٹ کیا گیا؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں