وڈھ میں گیسٹرو اور دیگر امراض سے خواتین، بچوں سمیت چار افراد جاں بحق، متعدد متاثر

وڈھ (انتخاب نیوز) وڈھ سب آڑینجی کے علاقے بندنو گڑدو دشت میں کالرا اور گیسٹرو کی مرض نے وبائی شکل اختیار کرلی، دو روز کے دوران خواتین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور متعدد افراد متاثر ہوگئے، محکمہ صحت کی ٹیمیں پیدل چل کر متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آڑینجی مختلف علاقوں میں کالرا ملریا اور گیسٹرو کی مرض گزشتہ دو ماہ سے شدت کے ساتھ وبائی شکل اختیار کرلی ہیں محکمہ صحت کی طرف سے کئی بار ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کیا گیا لیکن مرض پر قابو پایا نہیں جاسکا گزشتہ روز آڑینجی کے علاقہ بندنو گڑدو دشت بوہر ماس میں مرض سے خاتوں بچوں سمیت چار افراد زبیدہ ولد محمد،بچی خمیدی ولد محمد اسلم،محمد عالم ولد جمہ خان،سکندر ولد عبدالروف جاں بحق ہوگئے ہیں ،علاقہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق کالرا اور گیسٹرو سے کئی افراد متاثر ہے جنہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں کو خضدار اور وڈھ منتقل کر دیا ہے ۔ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر بشیر احمد بنگلزئی کے مطابق آڑینجی میں کیسز زیادہ ہیں ٹیمیں دشوارگزار راستوں سے ہوتے ہوئے پیدل سفر کرکے متاثرہ علاقوں میں پہنچ ہیں ۔یاد رہے دو ماہ سے جاری وباءسے اب تک 10 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ آڑینجی کے کئی علاقوں میں کالرا اور گیسڑو کے کیسزز موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں