جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مزید 5 نوجوان جاں بحق کردیے

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی تازہ کارروائیوں کے دوران بدھ کو مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو جاں بحق کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ضلع شوپیاں کے علاقے Drach میں تین جبکہ اسی ضلع کے علاقے مولو Mooluمیں ایک نوجوان کو جاں بحق کیا۔ آخری اطلاعات تک دونوں مقامات پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔ بھارتی فوجیوںنے ضلع پلوامہ کے علاقے حال میںHaal میں ایک چیک پوسٹ پر آصف احمد نامی ایک شہری پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ زخمی شہری بعد میں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ نوجوانوں کے قتل نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے جموں خطے کے ضلع راجوری میں گزشتہ روز ایک ریلی میں کیے گئے ان دعوو¿ں کی قلعی کھول دی ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر سب سے محفوظ مقام بن کر ابھرا ہے۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں قتل، گرفتاریاں، تشدد، املاک کی تباہی اور دیگر مظالم روز کا معمول بن چکا ہے۔ فوجیوں نے پورے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں جس سے لوگوں کی زندگی جہنم بن گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں