پاکستان نیوی کی طرف سے کشتی پر پھنسے ماہی گیروں کو ریسکیو کیا گیا

مورخہ 5 اکتوبر 2022 کی رات, القادر کشثی جو کہ اورماڑہ سے 15 ناٹیکل میل دور تھی, ہنگامی صورتحال سے دوچار ہوئی جس کے بعد مذکورہ کشتی نے اورماڑہ کے قریب آتے ہوۓ مدد کے لئے کال کی۔ کشتی کی کال کے فوراً بعد کمانڈر جے این بی کی جانب سے سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا اور پاکستان نیوی کی ہاربر پروٹیکشن یونٹ کی تیز رفتار بوٹس نے مذکورہ کشتی کو لوکیٹ کرتے ہوئے مدد فراہم کرنا شروع کر دی. پاکستان نیوی کی امدادی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی 2 ماہیگیروں کا انتقال ہو چکا تھاجبکہ 2 ماہیگیر بے ہوشی اور بہت خراب حالت میں پائے گے۔پاکستان نیوی نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیشہ کی طرح مشکل میں پھنسے ہوئے اہیگیروں اور جسد خاکی کو اپنی بوٹ پر منتقل کیا اور بے ہوش ماہیگیروں کو طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں دونوں جسد خاکی اور 4 عدد ماہی گیروں کو پاک نیوی کے ہسپتال درمان جاہ میں منتقل کیا گیا اور بیہوش ہونے والے ماہیگیروں کی جان بچا لی گئی۔ بچ جانے والے ماہی گیروں اور کشتی کے مالک نے پاکستان نیوی کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان نیوی ہر مشکل وقت میں ماہی گیروں کی مدد کرتی رہی ہے اور اپنی روایات کو برقرار رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں